سری نگر، 17؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سری نگرمیں ایک بس میں آگ لگ گئی جس میں گاڑی کو بھاری نقصان پہونچاگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بس کے مالک نے دعویٰ کیاہے کہ کچھ لوگوں نے بس میں آگ لگادی ہے۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ جموں میں رجسٹرڈ بس اسٹینڈ میں ایک بس کھڑی تھی ۔اس وقت فائرنگ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آگ کی وجہ سے گاڑی کوزبردست نقصان پہنچا۔حکام نے بتایاکہ آگ پرفورا قابوپالیاگیا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ بس کے مالک نے ہی گاڑی میں آگ لگائی ہے۔ پولیس چھان بین کررہی ہے۔